کورونا سے بچاؤ کے لیے ڈاکٹرز کا لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا مطالبہ



کراچی: انڈس اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالباری نے کہا ہے کہ رمضان کےقریب مساجد کھولنے پر زور دیا گیا جبکہ ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سےاضافہ ہو رہا ہے۔

دیگر ڈاکٹرز کے ہمراہ میڈیا سے کورونا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے ڈاکٹرز بھی متاثر ہو رہے ہیں،4 روز میں کورونا کےمریضوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر سعد کا کہنا تھا کہ کورونا طبی مسئلہ ہےجس کےمعاشی اثرات بھی ہیں،سب جانتےہیں کہ کورونا ٹیسٹ کا ایشو ہے، ہمیں آنےوالےدنوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت سختی سےحفاظتی تدابیرپرعمل کرناہوگا،پاکستان میں 60سال سےکم عمرمریض مغرب سےزیادہ ہیں،اس وقت بچاوَکےعلاوہ ہمارےپاس کوئی آپشن نہیں۔

ان ک مزید کہنا تھا کہ ملک میں لاک ڈاوَن نہ ہوتا توآج کیسز بہت زیادہ ہوتے،اگرمریضوں کی تعداد بڑھی تو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن کا موثرہونا ضروری ہے، کورونا کے حوالے سے سامنے آنے واالےحکومتی اعدادوشمار کا بالکل درست ہونا ضروری نہیں۔

ڈاکٹر سعد نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہم سڑکوں پر لوگوں کاعلاج کر رہے ہوں لوگوں سےاپیل ہےکہ اس مرض کو ہلکا نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سارے ماہرین کی یہی رائے ہیں کہ آئندہ دو ہفتوں میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جس میں ہمیں مزید مریضوں کے لیے اسپتال بند کرنا پڑ سکتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں