سیلز،انکم ٹیکس ریفنڈز: ٹیکس گزاروں کو پروفائل اپڈیٹ کرنے کی ہدایت

فوٹو: فائل


اسلا آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز اور انکم ٹیکس ریفنڈز براہ راست ٹیکس گزاروں کے اکاوَنٹس میں ٹرانسفر کرنے کا نظام تشکیل دے دیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق تمام ٹیکس گزار اپنے پروفائل کواپڈیٹ کریں۔ بینک اکاوَنٹس کے ساتھ آئی بی اےاین نمبر بھی فراہم کریں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق سیلزاورانکم ٹیکس ریفنڈز کے چیک براہ راست ٹیکس گزاروں کے اکاوَنٹس میں بھیجے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر کا سیلز، انکم ٹیکس ریفنڈز براہ راست بینک اکاونٹس میں ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ

ترجمان ایف بی آر کے مطابق برآمدکنندگان کے بینک اکاوَنٹ میں کسٹمز ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کیلئے بھی نظام تشکیل دے دیا ہے۔ برآمدکنندگان بینک اکاوَنٹ کے ساتھ آئی بی اےاین نمبربھی فراہم کریں۔


متعلقہ خبریں