وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا نمائندہ رویت ہلال کمیٹی میں شامل


اسلام آباد: حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے نمائندے کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کردیا ہے۔

اس حوالے سے حکومت نے بدھ کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر طارق مسعود بطور ٹیکنیکل ماہر رویت ہلال کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ درست سمت میں قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی تہوار اتحاد اور برکت کا باعث ہوتےہیں، اسی جذبے سے  آگے بڑھناچاہیے۔

اس سے قبل فواد چوہدری اورچیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے درمیان عیدین کا چاند دیکھنے اور دیگر مذہبی معاملات  پر تنازعہ کھڑا ہ ا تھا۔


متعلقہ خبریں