کرپٹو کرنسی: ہیکرز نے دو کروڑ ڈالرز چوری کرنے کے بعد واپس کر دیے


بیجنگ:چین میں کرپٹو کرنسی ہیکرز نے ڈھائی کروڑ ڈالرز چوری کرنے کے دو روز بعد خود ہی واپس بھی کر دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں قائم مرکز ڈی فورس سے دو روز قبل ڈیجیٹل کرنسی کی مد میں ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی رقم چوری ہوئی تھی۔

ہیکر نے سب سے زیادہ ایک کروڑ ڈالر مالیت کی ایتھیریم کرنسی چرائی۔اس کے علاوہ ایک کروڑ ڈالر کے دوسرے کوائنز بھی چوری کیے گئے تھے۔

ہیکر نے 40 لاکھ ڈالر کے ایسے کوائنز بھی چوری کیے جو امریکی ڈالر سے منسلک ہیں، لیکن دو روز بعد ہی ہیکرز نے مختلف کرپٹو کوائنز کی شکل میں تقریباً اتنی ہی مالیت کی ڈیجیٹل رقم واپس بھی ادا کر دی۔

کمپنی کے سربراہ کے مطابق ہیکرز نے نہ صرف ان کے صارفین کو نقصان پہنچایا بلکہ انہیں ذاتی طور پر کافی نقصان ہوا ہے۔

ڈی فورس کرپٹو کرنسی کا ایک پلیٹ فارم ہے جہاں ڈیجیٹل رقوم کا لین دین ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں