جو مساجد ایس او پیز پر عمل نہ کریں ان کو سیل کر دیا جائے، چیئرمین علماء کونسل



اسلام آباد: چیرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہےکہ علماء نے حکومت کو اختیار دے دیا ہے جو مساجد ایس او پیز عمل نہ کرے ان کو سیل کر دیا جائے۔

ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس پر پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت انڈسڑی کھولے گی، دوکانیں کھولے گی اور لاک ڈاؤن میں نرمی کرے گی تو کیسے ہو سکتا ہے مساجد بند ہوجائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت حالات کو دیکھتے ہوئے جو بھی نئی پالیسی بناتی ہے علماء اس مکمل تعاون کریں گے۔

پروگرام میں شامل سندھ تاجر اتحاد کے رہنما جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ تاجروں کے پیچھے گورنر سندھ یا وفاقی حکومت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ 8 دن سے دوکانیں نہیں کھلیں حکومت نے ابھی تک تاجروں کے لئے سستےقرضوں کا اعلان کردے دوکانیں نہیں کھولیں گے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنیٹر مصدق ملک کا کہنا تھا حکومت نے منظور نظر ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے مراعات کا اعلان کیا لیکن چھوٹے تاجروں اور دوکانداروں کو نظر انداز کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پالیسی میں یکسانیت نہیں ہوگی تو مسائل پیدا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں