کورونا: کے پی میں 86 نئے کیسز رپورٹ

پشاور: کورونا مثبت کیسز کی شرح 28 فیصد ہو گئی

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 86 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔

کے پی: لاک ڈاؤن میں30 اپریل تک توسیع، اعلامیہ جاری

ہم نیوز نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1453 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا قرارد یے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ تین افراد کی اموات ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 414 افراد نے مہلک وبا کو شکست سے دوچارکیا ہے۔

خیبرپختونخوا: طبی عملے کے25ارکان میں کورونا کی تشخیص

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے چند گھنٹے قبل بتایا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 212 ہو گئی ہے جب کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دس ہزار 76 ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

سرکاری طور پرمرتب کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا تھا جب کہ 327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

کے پی: گرجا گھروں میں 5 افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کے پی میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 80 ہوچکی تھی جب کہ سندھ میں 66، پنجاب میں 51، بلوچستان میں چھ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تین تین اموات ہو چکی تھیں۔


متعلقہ خبریں