کراچی: کورونا کے 292 نئے کیسز رپورٹ

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 292 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 2207 ہو گئی ہے۔

کورونا: امریکہ کی پاکستان کو وینٹی لیٹرز کی پیشکش

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا سے متاثرہ تین مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔ جن مریضوں کی اموات ہوئی ہیں ان کی عمریں بالترتیب 60،67 اور 81 سال تھی۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں سرکاری ریکارڈ کے تحت 276 افراد اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو شکست سے بھی دوچار کرچکے ہیں۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے ڈاکٹرز کا لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا مطالبہ

کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 64 افراد اب تک جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے کچھ دیر قبل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 212 ہو چکی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد دس ہزار 76 ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے تحت پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین اموات ہوئی ہیں اور327 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کا علاقہ شاہ اللہ دتہ کورونا کے باعث سیل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ چار ہزار328 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ سندھ میں تین ہزار337، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 345، بلوچستان میں 495، گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد میں 194 اور آزاد کشمیر میں 51 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں