واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔

واٹس ایپ صارفین کی تعداد دو ارب ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق اب واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین آڈیو یا ویڈیو کال گروپ میں آٹھ افراد کو شامل کرسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ میں اس سے قبل گروپ کال کے دوران صرف چار افراد کو شامل کیا جا سکتا تھا۔

پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ کو اپڈیٹ کرکے فراہم کی جانے والی نئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس نے جب سے دنیا کو متاثر کیا ہے اس وقت سے سماجی رابطے کی ویب سائتس کا استعمال بے پناہ بڑھ گیا ہے۔ واٹس ایپ ان میں سر فہرست ہے۔


متعلقہ خبریں