کورونا: چین نے ویکسین کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

کورونا: چین نے ویکسین کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین چین میں تیار کرلی گئی ہے۔

لندن: کورونا ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کی جو ویکسین تیار کی گئی ہے اس کا ہیومن ٹرائل چین اور پاکستان میں ایک ساتھ شروع کیا جائے گا۔

چین میں ویکسین کی تیاری کی تصدیق ایگزیکٹو ڈائریکٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ڈاکٹرعامراکرام نے بھی کردی ہے۔

بل گیٹس کورونا ویکسین کی تیاری پر اربوں ڈالرز خرچ کرنے کیلئے تیار

ڈاکٹرعامراکرام کے مطابق ہیومین کلنیکل ٹرائل کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین چین فوری طور پرپاکستان کو فراہم کرے گا۔

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین کے متعلق ڈاکٹر عامر اکرام کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سے چار ماہ کے دوران ٹرائل مکمل ہونے کے بعد اسے باقاعدہ علاج کے لیے لانچ کردیا جائے گا۔

اس ضمن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ڈاکٹرعامراکرام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کلینکل ٹرائل شروع کرنے کے لیے صرف ضابطے کی کارروائی مکمل کرنا باقی ہے۔

بل گیٹس کورونا ویکسین کی تیاری پر اربوں ڈالرز خرچ کرنے کیلئے تیار

دلچسپ امر ہے کہ صرف 24 گھنٹے قبل آکسفرڈ یونیورسٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ جمعرات سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع کیا جائے گا۔

برطانوی وزیر صحت نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ ویکسین کی تیاری کے لیے آکسفرڈ کی ٹیم کو حکومت دو کروڑ برطانوی پاؤنڈز دے گی۔

پاکستانی سائنسدان نے کورونا وائرس کا ویکسینیشن ماڈل تیار کرلیا

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں تقریباً 100 سے زائد لیبارٹریز میں سینکڑوں سائنسدان اور ڈاکٹرز کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں