پاکستان میں کورونا سے 228 افراد جاں بحق، 10825 متاثر



اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 228 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد10825 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 742 کیسز رپورٹ ہوئے اور 15 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 4590 مریض ہیں۔ سندھ میں 3671، خیبرپختونخوا1453، بلوچستان552، گلگت بلتستان290، اسلام آباد214 اور آزادکشمیرمیں 55 مریض ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 83 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 69، پنجاب میں58، بلوچستان 8، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 1لاکھ84ہزار سے زائد اموات

مقامی سطح پر79فیصد اوربیرون ملک سے21 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2156 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 44افراد کی حالت تشویشناک ہے۔  ملک بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ روزکورونا کے 5 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر کے 597 اسپتالوں میں کورونا کے 2521 مریض زیرعلاج ہیں۔

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں