کورونا: گھروں میں قید معروف ڈانسرز نے سوشل میڈیا کو اسٹیج بنادیا

کورونا: گھروں میں قید معروف ڈانسرز نے سوشل میڈیا کو اسٹیج بنادیا

سینٹیاگو: کورونا کی وجہ سے گھروں میں قید معروف ڈانسرز نے  بھی سوشل میڈیا کو اسٹیج بنادیا۔

چلی کے ڈانسر نے انسٹاگرام لائیو پر ڈانس پرفارمنس شروع کی اور اس دوران دوسرے ڈانسرز کو بھی ڈانس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

دیکھتے ہی دیکھتے کئی ڈانسرز اس پرفارمنس میں شامل ہوگئے۔

خیال رہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے منسلک افراد گھروں میں مقید ہو کے رہ گئے ہیں۔

چند روز قبل پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنی قرنطینہ کی مصروفیات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ میں موجود ثقلین مشتاق کو بیٹی نے نیا روپ دے دیا

سماجی دوری اختیار کیے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں وہ نہ صرف گھر پہ رہ کے ذمہ دار شہری بننے کا ثبوت دینے کا درس دے رہی تھیں۔

انہوں نے واٹس ایپ کے ذریعے غیر مصدقہ ویڈیوز سے ہوشیار رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

اداکار شہریار منور کا کہنا تھا کہ وہ سماجی دوری کرکے کتابیں پڑھ رہے ہیں، فلمیں دیکھ رہے ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ بہترین وقت بتا رہے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے بتایا کہ وہ قرنطینہ میں یوگا اور دعائیں کرتی ہیں اور اپنی قوت مدافعت کو بہتر بنانے کیلئے بہت زیادہ پھل کھاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں