ایران نے پہلا فوجی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

ایران نے پہلا فوجی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

تہران: ایران نے پہلا فوجی سیٹلائیٹ مقامی طور پر تیار کردہ راکٹ کے ذریعے کامیابی سے زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا۔

ایران کے فوجی دستے پاسدارن انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ ان کی فوجی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دی گئی ہے۔

نور۔ ون نامی فوجی سیٹلائیٹ ٹو۔سٹیج کو راکٹ قاصد کے ذریعے بدھ کو ایران کے وسطی صحرائی علاقے میں بنائے گئے لانچنگ پیڈ سے روانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے چین سے حساس لیبارٹریوں کے معائنے کا مطالبہ کر دیا

یہ سیٹلائیٹ سطح زمین سے 425 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے مدار میں پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران فوجی سیٹلائیٹ کو زمین کے گرد مدار میں بھیجنے کی ایران کی متعدد کوششیں کامیاب نہیں ہو سکی تھیں۔

دوسری جانب امریکہ نے اس اقدام کو اشتعال انگیزی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی قرار دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ انہوں نے امریکی بحریہ سے کہا ہے کہ اگر کوئی ایرانی ’گن بوٹس‘ انہیں سمندر میں پریشان کریں تو وہ ایک یا سبھی کو تباہ کر دیں۔


متعلقہ خبریں