برطانیہ: کورونا کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز آج

امریکی نائب صدر ٹی وی پر کورونا ویکسین لگوائیں گے

لندن: برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار کی گئی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز آج سے شروع ہوں گے۔

کورونا کو شکست دینے کے لیے سائنسدانوں نے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اسی سلسلے میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار کی گئی ویکسین کے کلینکل ٹرائلز آج سے شروع ہوں گے۔

سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کامیاب تجربے کے بعد ستمبر تک ویکسین مریضوں پر آزمانا شروع کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 245 مسیحا بھی کورونا میں مبتلا

دوسری جانب جرمنی میں بھی کورونا وائرس ویکسین کے پہلے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ویکسین 200 صحت مند رضاکاروں پر آزمائی جائے گی۔

جرمن وزیر صحت کے مطابق ابھی یہ شروعات ہے اس ویکسین کو عالمی سطح پر منظوری کے لیے بہت تجربات سے گزرنا ہوگا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے تیار کی گئی ویکسین کے 5 کلینیکل ٹرائلز اب تک منظور ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے دو روز قبل کورونا وائرس ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بل گیٹس کورونا ویکسین کی تیاری پر اربوں ڈالرز خرچ کرنے کیلئے تیار

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا تھا کہ برطانوی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ویکسین کا کلینیکل ٹرائل جمعرات سے شروع کیا جائے گا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہے وہ ہم ویکسین کی تیاری میں لگا دیں گے۔

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانوی وزیر صحت کے مطابق حکومت آکسفرڈ کی ٹیم کو دو کروڑ برطانوی پاؤنڈز دے گی۔


متعلقہ خبریں