آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت سے ریلیف پیکج کا مطالبہ کر دیا

آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت سے ریلیف پیکج کا مطالبہ کر دیا

کراچی: آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت سے فوری ریلیف پیکج یا لاک ڈاوَن میں نرمی کا مطالبہ کر دیا۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے اپنے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تاجروں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔ چھوٹے تاجر سخت پریشانی میں ہیں حکومت اس کا فوری حل نکالے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے اس مشکل گھڑی میں مشکلات نہیں پیدا کرنا چاہتے۔ حکومت ہفتے میں 4 دن قلیل وقت کے لیے کاروبار کرنے کی اجازت دے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما نے کہا کہ حکومت ایسی ایس او پی بنائے کہ بچے، خواتین اور بزرگوں کو مارکیٹوں میں آنے کی اجازت نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے ٹیکسٹائل ماسک برآمد کرنے کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر گھر سے ایک فرد کو مارکیٹ میں جانے کی اجازت دے۔


متعلقہ خبریں