کسی صورت عوام کا استحصال نہیں ہونے دیں گے، وزیر صنعت پنجاب

کسی صورت عوام کا استحصال نہیں ہونے دیں گے، وزیر صنعت پنجاب

لاہور: وزیر صنعت پنجاب اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کسی صورت عوام کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔

اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مقررہ قیمتوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، پنجاب حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر محکمہ صحت کو فنڈ جاری کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی سے متعلق آرڈیننس پہلے سے بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، فنڈ کی پائی پائی حقداروں تک پہنچائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ 718 ٹن آٹا اور 16ہزار 31ٹن چینی کو ضبط کیا گیا، ذخیرہ  کیے گئے چاول، سرخ مرچ اور دالیں  بھی ضبط ہوئیں۔

اسلم اقبال نے کہا کہ ضبط کی گئی اشیا کی مالیت 3ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کو 3سال ناقابل ضمانت سزا ہوگی۔

صوبائی وزیر اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ذخیرہ کی گئیں اشیا ضبط اور مالیت کا 50فیصد جرمانہ ہوگا، غلط بیانی کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

اسلم اقبال نے کہا کہ گندم، بچوں کا دودھ، خوردنی تیل، جوسز اور فروٹ ذخیرہ کرنے پر پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سبزیاں، مصالحہ جات، کوئلہ، کیمیکل اور گوشت ذخیرہ کرنے پر پابندی ہوگی۔

صوبائی وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ سرجیکل گلووز، فیس ماسک، این 95ماسک اور سینی ٹائزر ذخیرہ کرنے پربھی پابندی ہے، ذخیرہ اندوزی کے مقدمات پر فیصلے 30 دن میں سنائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں سے رعایت نہیں ہوگی، کسی صورت عوام کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: چھوٹے کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی نہ ہونے دینے کی ہدایت

اسلم اقبال نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان مزدور طبقے کے لیے سوچتے ہیں اور پہلے مرحلےمیں چند صنعتیں کھولی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے  18ارب روپے کا ٹیکس معاف کیا ہے، جلد رمضان میں دکانیں کھولنے سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


متعلقہ خبریں