وزیراعظم: کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہی

وزیراعظم: کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات اور درپیش صورتحال سے آگاہی دی گئی ہے۔

کورونا وائرس، فنڈ کی پائی پائی حقداروں تک پہنچائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کو اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں صنعتی عمل اور اس دوران ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

پنجاب:جی ٹی روڈ سے ملحقہ اضلاع کورونا سے زیادہ متاثر

وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب نے ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی اور عوام الناس کو رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کی بابت بھی بتایا۔

پنجاب میں کورونا کے مزید 60 کیسز سامنے آ گئے

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 58 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد چار ہزار 590 ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں