پاکستان: چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک ہفتے کو ہو گی


کراچی: رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا ہے۔ پاکستان میں یکم رمضان المبارک 25 اپریل 2020 بروز ہفتہ ہو گی۔

رمضان المبارک: سعودی عرب میں کل چاند دیکھا جائے گا

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کیا۔

میٹ آفس کراچی میں ہونے والے مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کی۔ اجلاس میں زونل کمیٹیوں کے اراکین شامل تھے۔

جنہیں چاند نظر نہیں آتا انہیں کورونا وائرس کہاں نظر آئے گا؟ فواد چوہدری

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین نے شرکت کی جب اجلاس میں وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی نمائندگی بھی موجود تھی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اس موقع پرکہا کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے 20 نکات جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مساجد کی انتظامیہ 20 نکات پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام مساجد سے قالین اور دریاں اٹھا لی جائیں۔

ہم نیوز کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ تمام مساجد کے دروازوں پر سینیٹائزرکا لازمی بندوبست ہونا چاہیے۔

جو مساجد ایس او پیز پر عمل نہ کریں ان کو سیل کر دیا جائے، چیئرمین علماء کونسل

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ بزرگ افراد گھروں میں نمازپڑھیں اور سانس، نزلہ و کھانسی میں مبتلا افراد مساجد میں نہ آئیں۔


متعلقہ خبریں