ملکی سالمیت و خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی، سالمیت اورخود مختاری کے تحفظ  کو یقینی بنانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔

احساس ٹیلی تھون ٹرانسمیشن: ہمیں اسمارٹ لاک ڈاوُں کی طرف جانا پڑے گا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پرکہی۔

وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ جب آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے پر پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک کے داخلی و خارجی محاذوں پردرپیش چیلنجزپر بریفنگ دی گئی۔

دورے کے موقع پر وزیراعظم کو کورونا وائرس کے اثرات کی بابت بھی بتایا گیا۔

پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کے لیے آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں