ٹیلی کام سیکٹر: سفارشات ترتیب دینے کے لیے کمیٹی تشکیل

ٹیلی کام سیکٹر: سفارشات ترتیب دینے کے لیے کمیٹی تشکیل

فائل فوٹو


اسلام آباد: ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق سفارشات ترتیب دینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی سیکریٹری آئی ٹی شعیب صدیقی نے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتائی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر حماد اظہر، وزیراعطم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری سمیت ٹیلی کام سیکٹر کے نمائندگان نے شرکت کی۔

وفاقی مشیر برائے خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مختلف موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں ٹیلی کام کے شعبے کو درپیش مسائل اوران کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف تجاویز بھی زیرغور آئیں۔

اجلاس کو وفاقی سیکریٹری برائے آئی ٹی شعیب صدیقی نے بتایا کہ ٹیلی کام کے شعبے سے متعلق سفارشات ترتیب دینے والی کمیٹی اپنی رپورٹ 28 اپریل تک مکمل کر لے گی۔

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے یقین دہانی کرائی کہ ٹیلی کام کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اس ضمن میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں