جواد رفیق ملک نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات


لاہور: چیف سیکرٹر ی پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو تبدہل کردیا گیا اور ان کی جگہ جواد رفیق ملک کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جواد رفیق ملک کی بطور چیف سیکرٹری پنجاب تعیناتی کا نوٹفیکشین جاری کردیا۔

میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی جانب سے کیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کی تصدیق کردی۔


متعلقہ خبریں