ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے, شہباز شریف


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد ناراض ارکان سے ملاقات کرکےتحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

شہباز شریف نے لیگی کارکنان کو ہدایت کی ہے جنوبی پنجاب میں بننے والے نئے اتحاد اورپارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق بیان بازی سے گریز کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنےوالوں کے بارے میں اجلاس بلا کرآئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

شہباز شریف کے اس اعلان سے قبل جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے 6 ارکان قومی اسمبلی اور 2 ممبران صوبائی اسمبلی نے مستعفی ہوکر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

دریں اثنا وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والےعادی لوٹے ہیں۔ مسلم لیگ(ن)کوان عادی لوٹوں کی ضرورت نہیں،  عوام ہوا کا رخ دیکھ کر وفاداریاں بدلنے والوں کو انتخابات میں مسترد کر دیں گے۔


متعلقہ خبریں