گرمی میں کوروناوائرس تیزی سے ختم ہو رہا ہے،ریسرچ

کوروناوائرس

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی ڈیپارمنٹ آف ہوم سیکیورٹی میں پیش کی گئی ریسرچ کے مطابق گرمی میں وائرس تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

سیکرٹری سائنس ولیم برائن کی جانب سے پیش کی گئی ریسرچ کے مطابق تیز دھوپ اور گرمی کورونا وائرس پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

برائن نے بتایا کہ وائرس اندرونی اور خشک جگہوں پر زیادہ دیر زندہ رہتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ موسم گرما میں لوگ پروا کرنا چھوڑ دیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ موسم گرما میں احتیاط جاری رکھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ سرد جگہوں پر وائرس لمبے عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

امریکی نائب صدرمائیک پنس کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں تازہ اعداد و شمار خوش آئند ہیں اور موسم گرما تک ہم کورونا کو مات دے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیویارک ،نیوجرسی میں کورونا کا زور ختم ہو رہا ہے اور حکومت نے 16ریاستوں نے لاک ڈاوَن میں نرمی کرنے کے منصوبے جاری کر دیئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور8 لاکھ85ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

یورپ پر کورونا کے وار بدستور جاری ہیں اور ہلاکتوں کی کل تعداد ایک لاکھ چودہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ یورپ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ ترانوے ہزار سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں