نماز، تروایح گھروں میں ادا کریں، حکومت سندھ کی عوام سے اپیل



کراچی: حکومت سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک میں نماز اور تراویح گھروں میں ادا کریں تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ماہرین کے مطابق اگلے 15 دن بہت اہم ہیں اور علمائے کرام سے ہماری درخواست ہے کہ حکومت سےتعاون کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتال بھرگئے ہیں، اجتماعات سے گزیز نہ کیا تو وبا تیزی سے پھیلے گی، ہم نے فیصلے ڈاکٹروں اور ماہرین کی مشاورت سے کیے ہیں۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ مساجد میں منتظمین ہی نماز تروایح ادا کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ سندھ میں3671 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور73جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں اموات کل مریضوں کا 1.98 فیصد ہے۔

ضلع وسطی کراچی میں 29 اورشرقی میں 25نئے کیسز آئے ہیں۔ کراچی کے علاقے ملیر میں79، جنوبی کراچی میں63 اور غربی کراچی میں6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سکھر میں20، شہید بینظیرآباد8، لاڑکانہ11، دادو 2، گھوٹکی اور سجاول میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

صو بائی وزیرصحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ مئی میں کورونا کیسز میں اضافہ اپنی بلندی پر ہوگا۔ لاک ڈاون میں نرمی سے تعداد اور زیادہ بڑھ جائے گی۔ سندھ میں ٹیسٹ کی تعداد کے اعتبار سے مثبت کیسز کی شرح دس فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں