کورونا وائرس: پنجاب میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، پی ایم اے



لاہور: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن مزید سخت نہ کیا تو یورپ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خدا نہ کرے وہ وقت آئے کہ ہمیں سڑکوں پر علاج کرنا پڑے۔

ڈاکٹرز نے پنجاب میں کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ کورونا لاعلاج ہے، حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ جو فیصلے سعودی عرب، دبئی اور ترکی نے کیے وہی ہمیں کرنا ہوں گے۔

پی ایم اے نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔ لاک ڈاون سخت نہ کیا گیا تو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

پاکستان میڈیکل اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز رکنے کا نام نہیں لے رہے، نہ ہی ہم روزانہ کی ٹیسٹنگ استعداد بیس ہزار تک لیجانے میں کامیاب ہو پائے ہیں۔

ڈاکٹر اشرف نے علما سے گزارش کی کہ مساجد میں نماز تراویح یا دیگر اجتماعات نہ کروائیں جائیں، انکا کہنا تھا کہ اس موذی وبا سے صرف احتیاط سے ہی بچا جا سکتا ہے۔ اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ اب تک یہ وائرس تیس مختلف اقسام بدل چکا ہے۔


متعلقہ خبریں