کوویڈ 19کی ویکسین:ممکنہ ٹرائل کیلئے چینی کمپنی کا پاکستان سے رابطہ

افواہیں آگے نہ بڑھائیں خدا کا واسطہ ویکسین لازمی لگوائیں

فائل فوٹو


اسلام آباد: چین کی ایک کمپنی نے کوویڈ 19کی ویکسین کے ممکنہ ٹرائل کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان کی متعلقہ وزارت نے چینی کمپنی سے مزید تفصیلات طلب کی ہیں اور مکمل تفصیلات کے بعد متعلقہ ماہرین ویکسین کا تجزیہ کریں گے۔

انہوں نے لکھا کہ ویکسین کے پاکستان میں ٹرائل کا فیصلہ ماہرین کی رائے کے بعد کیا جائے گا تاہم ویکسین کامیاب ہوگی یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

 


متعلقہ خبریں