یوئیفاکافٹبال کلبز کیلئے مالی امدادکااعلان

یوئیفاکافٹبال کلبز کوامداد دینےکااعلان

فائل فوٹو


یورپی یونین فٹبال ایسوسی ایشن(یوئیفا) نے معاشی مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے فٹبال کلبز کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوئیفا نے کلبز کو مشکل معاشی حالات سے نمٹنے کے لیے7 کروڑ یورو کی رقم دی ہے۔

یورو2020کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھلاڑیوں کو قومی ٹیموں میں کھیلنے کی اجازت دینے والے کلبز میں پانچ کروڑ یورو کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

ایک کروڑ77 لاکھ کی رقم صرف گروپ اسٹیج راونڈ میں کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دینے والے کلبز کو دی گئی ہے۔

حالات بہتر ہونے کے بعد ایونٹ کے مکمل ہونے پر تمام کلبز کو مزید دو کروڑ ستر لاکھ یورو کی رقم دی جائے گی۔

خیال رہے کہ یوئیفا نے چیمپیئنز لیگ فٹبال کے بقیہ میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور 29 اگست کو استنبول میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا نے کھیلوں کو بھی بری طرح متاثر کیا۔ انگلش پریمیئر لیگ، اسپینش لیگ، بنڈاس لیگا سمیت یورپ اور امریکہ میں ہونے والی تمام لیگز پہلے معطل ہوچکی ہیں۔

چیمپئنز لیگ فٹبال کی آٹھ میں سے چار کوارٹر فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے جبکہ بقیہ چار ٹیموں کا فیصلہ ہونا ہے۔ یوئیفا چاہتا ہے کہ ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز کیا جائے اور اس کا فائنل 29 اگست کو استنبول میں کرایا جائے۔


متعلقہ خبریں