کراچی: تالہ بندی کی خلاف ورزی پر سینکڑوں تاجر گرفتار



کراچی میں تالہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانیں کھولنے والے سینکڑوں تاجروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کو12 سے 3 بجے تک سخت ترین لاک ڈاؤن کیا جاتا ہے تاہم کچھ تاجرحضرات نے اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانیں کھولنے کی کوشش جن کو بند کروا دیا گیا ہے۔

کراچی پولیس نے ہم نیوز کو بتایا کہ شہر میں مساجد اورامام بارگاہوں کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں ہیں اور بڑے اجتماعات کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

کراچی میں  بارہ  بجتے ہی سخت لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے جو تین بجے تک جاری رہے گا۔ شہر کی تمام بڑی مساجد کی طرف جانے والی سڑکیں اور گلیاں بھی بند ہیں۔

رمضان میں نماز تراویح کے اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی۔ مساجد میں منتظمین ہی نمازتروایح اداکرسکیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون پر سختی سے عمل درآمد کیا رہا ہے اور دن بارہ بجے سے تین بجے تک ہر طرح کی ٹریفک کو شاہروں پر چلنے کی اجازت نہیں اور تو اشیائے خورونوش کی دکانیں بھی بند ہیں۔

تین گھنٹے کے لیے  شہر کی  مختلف شاہراہوں کو گاڑیاں اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند رکھا گیا ہے۔ شہر کی  بڑی مساجد کی طرف جانے والی گلیوں کو بھی خصوصی طور پر رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ہے، جبکہ ان راستوں پر پولیس اور رینجرزکے جوان بھی تعینات ہیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے شہریوں سے  گھروں پر نماز ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں