چترال: پہاڑی بلی کی مارخور شکار کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی



چترال میں پہاڑی بلی کی مارخور کا شکار کرتے ہوئے منفرد ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کے ڈرون کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو میں چترال کے قریب چٹانوں میں ہمالین پہاڑی بلی کو مارخور کا شکار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کی اس علاقے سے پہلی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی فیڈر سے دو نایاب ڈولفنز کو بچا لیا گیا

خیال رہے کہ پہاڑی بلی کو سیاہ گوش بھی کہا جاتا ہے اور مارخور کی طرح سیاہ گوش کو بھی نایاب سمجھا جاتا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ سیاہ گوش چترال کے علاقہ شمالی علاقہ جات سمیت گلگت بلتستان میں بھی پایا جاتا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاک کے فلم میکر نائیل محی الدین اور محکمہ جنگلی حیات خیبر پختون خوا ہل کی ٹیم نے عکس بندی کی، شکار کی ویڈیو کشمیری مارخورکی عکس بندی کے دوران بنائی گئی۔

سیاہ گوش نے مارخور کے بڑے گروپ پر حملہ کرنے کے بجائے دریا کنارے چرنے میں مصروف مارخور کوشکار بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: نایاب سفید زرافے کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ

شکاری پہاڑی بلی نے شکار کے مرنے کی تصدیق کے بعد قریبی درخت کے پاس آرام بھی کیا۔


متعلقہ خبریں