وزیراعلیٰ پنجاب کا مزدوری کرنے والی ایم اے پاس خاتون کو نوکری دینے کا حکم



وہاڑی: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہم نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے جھاڑو لگا کر محنت مزدوری کرنے والی ایم اے پاس خاتون کو نوکری دینے کا حکم دے دیا۔

وہاڑی کی رہائشی پارس طالب نے فرسٹ ڈویژن کے ساتھ ایم اے اسلامیات کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے لیکن ملازمت نہ ملنے کے باعث جھاڑو لگا کر اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پال رہی تھی۔

بعد ازاں ہم نیوز نے خبر نشر کی تو وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لےلیا اور پارس طالب کو نوکری کو دینے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے پارس کو ڈی پی ایس سکول وہاڑی میں ملازمت دے دی۔ نوکری کی خبر ملنے پر پارس طالب کی آنکھیں خوشی سے بھیگ گئیں۔

واضح رہے کہ خاندان کی کفالت کے لیے باہمت خاتون نے ہمت نہ ہاری اور روزانہ غلہ منڈی سمیت مختلف دفاتر میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا جس کے عوض انہیں ماہانہ چند ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے اور وہ اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پال رہی ہیں۔

اس باہمت خاتون کی والدہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ساری زندگی محنت مزدوری کرکے اپنی بچی کو تعلیم دلوائی لیکن پھر بھی اسے نوکری نہیں دی گئی۔


متعلقہ خبریں