نئی ڈیجیٹل میڈیا اور اشتہارات کی پالیسی لارہے ہیں، معاون خصوصی


اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات ونشریات نئی ڈیجیٹل میڈیا اور اشتہارات کی پالیسی لارہا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں میڈیا کو درپیش مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ قوانین عدالت میں چیلنج

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں سوشل میڈیا تیزی سے ترقی کررہاہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے یوٹیوب چینل کے حامی صحافیوں سےملاقات کی۔

 


متعلقہ خبریں