کورونا: ماہر چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی


اسلام آباد: چینی ڈاکٹرز کی ٹیم میڈیکل آلات لےکر پاکستان پہنچ گئی ہے۔

کوویڈ 19کی ویکسین:ممکنہ ٹرائل کیلئے چینی کمپنی کا پاکستان سے رابطہ

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کی قیادت میجرجنرل ہوآنگ کونگژن کررہےہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کا پہنچنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ڈاکٹرزکی ٹیم دو خصوصی جہازوں پرپاکستان پہنچی ہے۔

چین سے ایک اور خصوصی طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

پاکستان پہنچنے والی چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کا تجربہ رکھتی ہے۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ چینی ڈاکٹروں کی ٹیم دو ماہ تک پاکستان میں قیام کرے گی۔

کورونا: چین نے ویکسین کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی حمایت ثابت کرتی ہے کہ پاکستان اور چین بہترین دوست ہیں اور دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں