پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت نے بھی کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاوَن میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیا گیا ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئےلاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری و اجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی جبکہ مساجد کے لئے جاری20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دودھ،  دہی اور کریانہ اسٹورز کو صبح 2 بجے سےصبح 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

کورونا: حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی

ان کا مزید کہنا تھا کہ کریا نہ اسٹور،پھل اور سبزیوں کے سیکشن صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں رہیں گے جبکہ بیکریاں،زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں اور آٹو ورکشاپ بھی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ زرعی مشینری کی ورکشاپ، اسپیئر پارٹس کی شاپس اور وینڈرزکو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ دودھ دہی کی دکانیں،مرغی کے گوشت کی دکانیں صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ میڈیکل سٹورزاور فارمیسی کھلی رہیں گی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مقامی سطح پر کمیٹیاں مساجد کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کرنا عوام کے مفاد میں ہے۔


متعلقہ خبریں