وزیراعظم کی رمضان المبارک کی آمد پر قوم کو مبارکباد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

رمضان المبارک کےموقع پر قوم کے نام پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں رمضان المبارک کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزے کا مقصد انسان کے اندر پرہیزگاری اور ایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔

کورونا: ماہر چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اس سے قبل صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں ملت اسلامیہ کو ماہ صیام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انشااللہ ہم سب مل کرکورونا کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس کے حوالے سے پوری دنیا پریشان ہے اور تمام ممالک اس کی روک تھام کے لیے کوشاں ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے جاری کردہ پیغام میں واضح کیا ہے کہ طبی ماہرین کی ہدایت پر عمل درآمد ہی کورونا وائرس کی روک تھام کا واحد ذریعہ اور حل ہے۔

کورونا: حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی

قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں صدر پاکستان نے زور دیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مزدور طبقے کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں