پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز کا رمضان المبارک کے موقع پر پیغام


اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفر پال جونز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں پر امن اور صحت مندانہ آغاز کا متمنی ہوں۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس سال کا ماہ رمضان ماضی کی نسبت بالکل مختلف طریقے سے منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اہم موقع پر سرگرمیوں کو منفرد مشکلات درپیش ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کےموقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ رمضان کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں رمضان المبارک کی برکات سے مستفید ہونے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزے کا مقصد انسان کے اندر پرہیزگاری اور ایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔

کورونا: ماہر چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

مزید برآں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں ملت اسلامیہ کو ماہ صیام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انشااللہ ہم سب مل کرکورونا کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس کے حوالے سے پوری دنیا پریشان ہے اور تمام ممالک اس کی روک تھام کے لیے کوشاں ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے جاری کردہ پیغام میں واضح کیا ہے کہ طبی ماہرین کی ہدایت پر عمل درآمد ہی کورونا وائرس کی روک تھام کا واحد ذریعہ اور حل ہے۔

کورونا: حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی

قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں صدر پاکستان نے زور دیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مزدور طبقے کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں