سندھ:رمضان میں شام 5 بجے سےصبح 8 بجے تک پابندیاں برقرار

کورونا وائرس، محکمہ تعلیم سندھ میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی

کراچی: سندھ حکومت نے رمضان المبارک سےمتعلق ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔

اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن  کے مطابق رمضان میں شام 5 بجےسےصبح 8 بجےتک پابندیاں برقرار رہیں گی جبکہ دودھ کی دکانوں کو رات 8 بجےتک کام کی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ سموسے پکوڑے،فروٹ چاٹ کی ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی،یہ فیصلہ افطارسامان کی خریداری کےوقت رش کےباعث کیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ریسٹورنٹ اورہوٹلزشام5بجےسے10بجےتک کھاناڈیلیورکرسکیں گے جبکہ پانچ سے10 بجےکےعلاوہ ہوم ڈیلیوری پرسخت پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کے پیشن نظر عبادت گاہوں میں ہرطرح کےاجتماعات پرپابندی عائد کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں