اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

اسلام آباد: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ ادائیگی میں ایک دن کی توسیع کردی ہے۔

آئیسکو کا رمضان المبارک کے دوران بجلی بند رکھنے کا نیا شیڈول جاری

ہم نیوز کے مطابق آئیسکو کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے کہا گیا ہے کہ 27 اپریل چونکہ زکواۃ میں کٹوتی کی وجہ سے بینکوں میں تعطیل ہو گی اس لیے وہ تمام صارفین جن بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا آخری دن پیرہو گا وہ ایک دن کی تاخیر سے بل جمع کراسکیں گے۔

آئیسکو کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ صارفین بلوں کی ادائیگی بنا کسی سرچارج یا جرمانے کے کرنے کے مجاز ہوں گے۔

کورونا سے ڈرنا نہیں، بلکہ لڑنا اور جیتنا ہے: آئیسکو چیف

ہم نیوز نے آئیسکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی ہے کہ بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں ایک دن کی توسیع ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں