غریب طبقے کو نظرانداز کرنے پر اللہ سے معافی مانگیں، وزیراعظم

غریب طبقے کو نظرانداز کرنے پر اللہ سے معافی مانگیں، وزیراعظم

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ماہ مقدس رمضان المبارک کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان میں رہنے والوں کو تجویز دی ہے کہ ماہ صیام میں ہمیں اللہ تعالیٰ سے غریب اور نادار طبقے کو نظر انداز کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

صدر مملکت کا رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام پیغام

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بطور قوم ہم نے امیر کے لیے پالیسیاں بنائیں اور کمزور طبقے کو نظر انداز کیا۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مزدروں کا سوچے بغیرلاک ڈاؤن کریں گے توان سب کوبھوک کاسامنا کرنا پڑے گا۔

کورونا: حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کمزور طبقے کو نظر انداز کرنے پہ ہمیں معاف فرمائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں کمزور طبقے کو غربت سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔

احساس ٹیلی تھون ٹرانسمیشن: ہمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا، وزیراعظم

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں تمام پاکستانیوں کو دعوت دی ہے کہ آئیں! غربت کے مسئلے کو قوم بن کر حل کریں۔


متعلقہ خبریں