آرڈی ننس و قانون سازی: وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی

اپوزیشن کے بیانیے کے خلاف وزیراعظم کا خود میدان میں اترنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آرڈی ننس و قانون سازی کے معاملے پرپانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق1985 سے ہوگا، احتساب عدالت

یہ بات انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزرا و مشیر بیرسٹر فروغ نسیم، بابر اعوان، اسد عمر، پرویز خٹک اور بیرسٹر شہزاد اکبر شامل ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے قائم کی جانے والی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل اسپیکر ہاوَس اسلام آباد میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی آرڈی ننس سے متعلق اپنی تجاویز تیارکرکے وزیر اعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔

وفاقی کابینہ نے 6 نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دیدی

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ آرڈی ننس بہت جلد اپنی معیاد پوری کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی آرڈ یننس کی بھی مدت 26 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔


متعلقہ خبریں