لاہور: کورونا ایمرجنسی کے دوران 2083 ایف آئی آرز درج

فائل فوٹو


لاہور: رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا ہے لیکن ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی کورونا ایمرجنسی برقرار ہے۔

لاہور پولیس نے ’ٹریول آئی‘ کے نام سے نیا سافٹ ویئر متعارف کرادیا

ہم نیوز نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں قانون شکن عناصر کے خلاف اب تک 2083 ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنزنے اعداد و شمار کی روشنی میں بتایا ہے کہ ایک لاکھ 92 ہزارسے زائد شہریوں کو روکا گیا اوران کی نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی۔

سال 2019: لاہور پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری

ہم نیوز کے مطابق رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ غیرضروری طور پر گھومنے پھرنے والے ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد شہریوں کووارننگ دی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنزنے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد گاڑیاں وموٹرسائیکلیں چیک کی گئیں اور مالکان سے بھی پوچھ گوچھ  ہوئی۔

لاہور پولیس نے رشوت خوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

ہم نیوز نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں 6974 گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کوخلاف ورزی پر بند کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں