امریکی صدر لوگوں کو دیے گئے مشورے سے مکر گئے

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لوگوں کو دیے گئے مشورے سے مکر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کورونا کے علاج کے لیے لوگوں کو جراثیم کش محلول کے انجکشن لگانے کا مشورہ دیا جس پر شدید تنقید کے بعد وہ اپنے بیان سے مکر گئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کورونا کے متاثرین کے علاج میں انجکشن اور الٹرا وائلٹ شعاعوں کی مدد لینے کی تجاویز “طنزیہ” طور پر کہی تھی، ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

دوسری جانب ڈیٹول اور لیزول بنانے والی کمپنیوں نے صارفین کو وارننگ جاری کر دی کہ کسی بھی صورت جراثیم کش ادویات کو پیا یا انجیکٹ نہ کیا جائے۔

ریکٹ کمپنی نے وضاحتی بیان میں کہا جراثیم کش ادویات صرف بیرونی استعمال کے لیے ہیں، کسی صورت ڈیٹول جیسی دوا کو انجیکشن کے طور پر یا پینے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

کئی ڈاکٹروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کسی بھی دوا کے استعمال سے پہلے شہریوں کو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، بیلجیئم نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے ڈیٹول کے انجیکشن کے استعمال پر سوچا جانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں