کھجور کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ


 کوئٹہ: برکتوں عبادتوں اور رحمتوں کا مہینہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے افطار کے وقت کھجور سے روزہ کھولنا  ثواب اورسنت ہے۔

روزہ افطار کرنے کے لوازمات میں کھجور لازمی جزو ہے اور کا استعمال سنت بھی ہے لیکن ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اس کی قیمتوں میں  اضافہ ہو گیا ہے۔

دکانداورں کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تفتان سرحد بند ہونا اسکی ایک بڑی وجہ ہے۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کےلئےکوئٹہ میں دیگر مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ  کھجور کی مارکیٹیں بھی بند ہیں۔ کھجور فروخت کرنے والے دوکانداروں  کا مطالبہ ہےکہ ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر دکانیں کھولنے کی  اجازت  دی جائے۔

شہر میں چند ایک تاجروں نے دکانوں کے باہر اسٹال لگائے ہیں جن پر عجوہ کھجور، مزامتی کھجور اور رمبی کھجور فی کلو 400 روپے فروخت کی جارہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے رواں سال کھجور کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہو چکا ہے ،جو کھجور پچھلے سال 200 روپے کلو مل رہی تھی وہی کھجور آج 400روپے میں دستیاب ہے۔

شہر میں چند دکانوں پر موجود کھجور مہنگی ہونے کے ساتھ غیرمعیاری بھی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ رواں سال ایران کے ساتھ سرحد  بند ہونے کے باعث کھجور درآمد نہیں کی جاسکی، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں معیاری کھجور دستیاب  نہیں اور اس کی  قیمتوں میں  بھی اضافہ ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں