ماہ رمضان کیلیے اہلیان اسلام کی بھرپور تیاریاں

ماہ رمضان کیلیے اہلیان اسلام کی بھرپور تیاریاں

لاہور: ماہ مقدس میں اپنے رب کے حضور سربسجود ہونے کے لیے  اہلیان اسلام بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں، عطر، رمضان کے بابرکت مہینے میں دیدہ زیب ٹوپیوں اور تسبیحوں کی فروخت بھی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسلمانوں کا لگاؤ نماز، روزہ اور دیگر عبادات کی طرف بڑھ جاتا ہے ایسے میں فرزندان  اسلام  تسبیح، مسواک اور ٹوپیوں کی خریداری بھی عقیدت و احترام کے ساتھ کرتے ہیں۔

جذبہ ایمانی سے سرشار شہری کہتے ہیں کہ رمضان المبارک رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے، اپنے آپ کو بہت خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس بابرکت مہینے سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز کا رمضان المبارک کے موقع پر پیغام

ایک اور شہری کا کہنا ہے کہ سال میں ایک بار یہ مبارک مہینہ آتا ہے، اس مہینے میں اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی اور رحمتوں تو کے لیے دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے تسبیح اور ٹوپی خریدنے کے لیے بازار آیا ہوں کہ اللہ تعالی ہمیں اس موذی وائرس کورونا سے نجات دلائے۔

آج کل جالی دار، مینا کاری سے مزین ٹوپیاں سو سے پانچ سو جب کہ لکڑی، پلاسٹک اور پتھر کے دانوں سے بنی تسبیح پچاس سے دو سو روپے میں دستیاب ہے۔

ماہ مقدس کی تیاریوں میں مصروف شہری کہتے ہیں کہ رب تعالی کے حضور دعا مانگیں گے کہ ہمیں اس موذی وبا سے نجات مل جائے۔


متعلقہ خبریں