چین میں کورونا وائرس کی3ویکسین تیار ہو رہی ہیں

خبردار! نیا کورونا بھی آگیا

فائل فوٹو


چین کے ادارہ برائے کنٹرول و انسداد بیماری کے مطابق کورونا وائرس کی تین مختلف ویکسینز تیاری کے مراحل میں ہیں۔

ڈاکٹرگاو فو کا کہنا ہے کہ ویکسین ستمبر تک تیار ہوسکتی ہے اور اس کو کورونا کی نئی لہر آنے کی صورت استعمال کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ میں کورونا ویکسین تیار ہو سکتی ہے اور  ستمبر میں انسانوں کے استعمال کے قابل ہو سکتی ہے۔  ویکسینز آزمائش کے مرحلے میں ہیں۔ ان کو صحت مند انسانوں پر استعمال کیا جائے گا، اس لیے اس کا محفوظ ہونا لازم ہے۔

دوسری جانب لندن میں آکسفرڈ یونیورسٹی نے بھی کورونا وائرس ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی وزیر صحت کے مطابق حکومت آکسفورڈ کی ٹیم کو دو کروڑ برطانوی پاؤنڈز دے گی۔

جرمنی میں بھی کورونا وائرس ویکسین کے پہلے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ویکسین 200 صحت مند رضاکاروں پر آزمائی جائے گی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے تیار کی گئی ویکسین کے 5 کلینیکل ٹرائلز اب تک منظور ہوچکے ہیں۔

جرمن وزیر صحت کے مطابق ابھی یہ شروعات ہے اس ویکسین کو عالمی سطح پر منظوری کے لیے بہت تجربات سے گزرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں