خیبر پختونخوا کے مشیر بلدیات کامران بنگش میں کورونا کی تشخیص



پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر بلدیات کامران خان بنگش میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

صوبائی مشیر آئی ٹی ضیا بنگش نے بھی مشیر بلدیات میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔

کامران بنگش نے علامات ظاہر ہونے پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ٹیسٹ کروایا تھا۔

ضیا بنگش کا کہنا ہے کہ کامران بنگش اپنے گھر پر آئسولیشن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامران بنگش اور میں دو روز پہلے کوہاٹ کے دورے سے اکھٹے پشاور سفر کرکے آئے تھے۔

مشیر آئی ٹی ضیا بنگش نے کہا کہ میں بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے جارہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے وفات پانے والے شخص کا اپنے اہلخانہ کے لیے آخری پیغام

واضح رہے کہ کامران بنگش پہلے سیاست دان نہیں ہیں جو کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

اس سے قبل مردان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

عبدالسلام آفریدی اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تاہم وہ بھی اس موذی مرض کو شکست دے چکے ہیں۔

جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی سید عبدالرشید میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے وہ تاحال گھر میں زیر علاج ہیں.


متعلقہ خبریں