ناسا کی انوکھی پیشکش، اپنا نام سورج تک پہنچائیں


اسلام آباد: امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے ‘سورج کو چھونے’ کے پہلے خطرناک اور جان لیوا مشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ یہ خلائی سفر رواں برس جولائی میں شروع کیا جائے گا۔

خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے اس مشن کا نام پارکر سولر پروب رکھا ہے، جس کا مقصد ماہر فلکی طبیعات پروفیسر یوجین پارکر کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

ناسا نے عوام سے کہا ہے کہ اگر آپ اس تاریخی پارکر سولر پروب مشن کو دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے نام کے ساتھ آن لائن درخواست جمع کرائیں۔

ناسا کے مطابق سورج سے تعلق قائم کرنے کے خواہشمندوں کے نام کو میموری کارڈ میں محفوظ کرکے اُسے سولر اسپیس کرافٹ میں لے جایا جائے گا۔

خلائی جہاز کو رواں برس 31 جولائی کو خلا میں روانہ کیا جائے گا، یہ گاڑی سورج کی سطح سے 40 لاکھ میل دور مدار میں گردش کرے گی۔

منصوبے سے جڑے خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی جانب اس سفر کو مکمل ہونے میں سات سال کا عرصہ لگے گا۔


متعلقہ خبریں