تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے پرواز کی آسٹریلوی شہر میلبورن میں لینڈنگ


لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں لینڈنگ کی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8962 نے  300سے زائد آسٹریلوی شہریوں کو وطن واپس پہنچایا۔

پرواز کل میلبورن سے 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچے گی۔

اس موقع پر ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ایسا تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز میلبورن گئی ہو۔

پی آئی اے نے مستقبل میں آسٹریلیا سے مستقل پروازیں چلانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز برطانیہ روانہ

دوسری جانب برٹش ہائی کمیشن نے پاکستان سے برطانیہ کے لیے مزید 9 چارٹرڈ پروازوں کا اعلان کردیا ہے۔

برٹش ہائی کمیشن کے مطابق 30اپریل کو ایک چارٹرڈ پرواز کراچی سے برطانیہ جائےگی۔

ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ 9پروازوں کے ذریعے مزید 2250 مسافر برطانیہ جائیں  گے۔

اس سلسلے میں تین پروازیں لاہور اور 5 اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔

لارڈ طارق احمد نے پروازوں کی اجازت ملنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

برٹش ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 10500سے زیادہ برطانوی شہری واپس آچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں