پنجاب:24 گھنٹوں کے دوران 475 افراد میں کورونا کی تصدیق

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 475 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں  کیسز کی تعداد 5 ہزار326 ہو گئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کےمطابق صرف لاہورمیں 214 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ راولپنڈی میں 81 اور گجرات میں 42 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے78 اموات  ہو چکی ہیں، لاہورمیں اب تک ایک ہزار157 افراد کورونا سےمتاثر ہوئےہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 227 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 287 کیسز اور 3  اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,232، خیبرپختونخوا 1708، بلوچستان656، اسلام آباد 223، آزادکشمیر55 اورگلگت بلتستان میں 307 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 755 مریض صحت یاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیںدنیامیں کوروناکیسزکی تعداد27لاکھ15ہزار سے بڑھ گئی

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 89 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 78، پنجاب میں 73، بلوچستان 10، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2,755 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 44افراد کی حالت تشویشناک ہے۔  ملک بھر میں اب تک ا لاکھ 38 ہزار147 ٹیسٹ لیےجاچکے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں