’  وسائل پر قابض اشرافیہ کا قبضہ ختم کر کے غریبوں میں تقسیم کرنا ہے‘

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 24 سال پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جدید اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کاعہد کیا تھا،منزل کے حصول کیلئے ہمیں قانون کی حکمرانی اورقانون کوسب کیلئے یکساں بنانا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں لکھا کہ آج کے دن پی ٹی آئی کے بانی رہنماوَں کو یاد کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نعیم الحق،احسن رشید اورسلونی بخاری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ وسائل پر قابض اشرافیہ کا قبضہ ختم کرکے انہیں غریبوں میں تقسیم کرنا ہو گا،ہماری سیاسی جماعت نے طویل اورمشکل جدوجہد کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ ہے،ہمیں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے، طاقتور کو قانون کے تابع لانا ہے۔


متعلقہ خبریں