خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 85 کیسز سامنے آ گئے

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 703کیسز رپورٹ ہوئے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 823 ہوگئی ہے

فائل فوٹو


پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 85 کیسز سامنےآ گئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں کیسزکی تعداد 1793 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے پی کے ترجمان کے مطابق خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سےمزید 4 افرادجاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 93 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس کے 1،793 مریض صحت یاب پو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 227 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 287 کیسز اور 3  اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,232، خیبرپختونخوا 1708، بلوچستان656، اسلام آباد 223، آزادکشمیر55 اورگلگت بلتستان میں 307 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 755 مریض صحت یاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیںدنیامیں کوروناکیسزکی تعداد27لاکھ15ہزار سے بڑھ گئی

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 89 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 78، پنجاب میں 73، بلوچستان 10، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2,755 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 44افراد کی حالت تشویشناک ہے۔  ملک بھر میں اب تک ا لاکھ 38 ہزار147 ٹیسٹ لیےجاچکے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں