برطانیہ: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی

’’سرکاری ملازمین ہفتہ وار کورونا ٹیسٹ کرائیں گے‘‘

فائل فوٹو


لندن : برطانیہ میں 24 گھنٹے کے دوران 813 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1,48,377 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کوروناوائرس کے سبب دنیا میں مریضوں کی تعداد اٹھائیس لاکھ  سینتیس ہزار سے بڑھ گئی ہے او ایک لاکھ ستانوے ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جب کہ آٹھ لاکھ نو ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

یورپ پر کورونا کے وار بدستور جاری ہیں اور اسپین میں مزید تین سو سڑسٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ اسپین میں مرنے والوں کی تعداد ساڑھے بائیس ہزار سے بڑھ گئی۔

فرانس میں مزید تین سو نواسی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد بائیس ہزار دو سو سے زائد ہے۔ اٹلی میں بھی مزید چار سو بیس افراد  موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد پچیس ہزار نو سو انہترہو گئی ہے۔

بیلجئیم میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار چھ سو سے بڑھ گئی، جرمنی میں پانچ ہزار چھ سو سے زائد افراد وائرس کی نذر ہو گئے ہیں اور ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ چون ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے امریکہ میں آج  انیس سو اکاون اموات ہوئی ہیں۔ مجموعی طورپر باون ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور مریضوں کی تعداد نو لاکھ  پچیس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں